Loading
اورنگی ٹاؤن میں غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 19 نومبر 2026 کو تھانہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 6 مجاہد کالونی میں ملزم محمد یاسین نے اپنے ساتھی اعجاز کے ہمراہ مبینہ طور پر غیرت کے نام پر ابوبکر ولد گلزار احمد کو چھری کے وار کرکے قتل کر دیا تھا اور واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول ابوبکر کے ملزم محمد یاسین کی اہلیہ فوزیہ کے ساتھ مبینہ ناجائز تعلقات تھے، جس کا علم ملزم یاسین کو ہونے پر اس نے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ ملزم نے مقتول کو بہانے سے گھر بلوایا اور اپنے ساتھی اعجاز کے ہمراہ چھری کے وار کرکے قتل کر دیا۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ اورنگی ٹاؤن میں مقتول کے چچا زاد بھائی مدثر بھٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جبکہ مقدمے میں ملزم یاسین کی اہلیہ فوزیہ کو پہلے ہی گرفتار کرکے پولیس کسٹڈی ریمانڈ پر لیا جا چکا ہے۔
گزشتہ شب ایس آئی او تھانہ اورنگی ٹاؤن انسپکٹر محمد حسن سومرو نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مرکزی ملزم محمد یاسین کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے، شریک ملزم اعجاز کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل