Wednesday, November 25, 2026
 

وزن کم ہونے کی وجہ اوزیمپک نہیں بلکہ شوہر کے انتقال کا غم تھا، شگفتہ اعجاز کا انکشاف

 



پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے وزن میں نمایاں کمی کے بعد اوزیمپک انجیکشن کے استعمال سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی۔ اداکارہ کے شوہر یحییٰ صدیقی کا کینسر کے باعث انتقال ہوا جس کے بعد شگفتہ اعجاز کے وزن میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ اداکارہ نے وزن کم کرنے کیلئے اوزیمپک یا مونجارو انجیکشن کا استعمال کیا ہے۔ شگفتہ اعجاز نے واسع چوہدری کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی اوزیمپک استعمال نہیں کیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ وزن کم کرنے کیلئے انجیکشنز یا مخصوص چائے کے استعمال کی حمایت نہیں کرتیں بلکہ غذائی عادات میں تبدیلی اور ورزش پر یقین رکھتی ہیں۔ شگفتہ اعجاز نے انکشاف کیا کہ شوہر کے انتقال کے بعد شدید غم کے باعث ان کے وزن میں کمی آئی، تاہم وہ کسی کیلئے بھی ایسی کیفیت کی خواہش نہیں کرتیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل