Wednesday, November 25, 2026
 

جوڈ بیلنگھم کا شاندار گول، رافیل نڈال اور ان کے ننھے بیٹے کا حیران کن رد عمل وائرل

 



ریال میڈرڈ نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے مقابلے میں پی ایس وی آئندھوون کو 1-5 سے شکست دے دی۔ میچ کا سب سے یادگار لمحہ انگلش مڈفیلڈر جوڈ بیلنگھم کا ناقابلِ یقین گول رہا جسے دیکھ کر سابق عالمی نمبر ایک ٹینس لیجنڈ رافیل نڈال اور ان کے ننھے بیٹے کا حیران کن رد عمل سامنے آیا۔ سینٹیاگو برنابیو میں کھیلے گئے میچ میں بینچ سے آنے والے بیلنگھم نے میدان میں اترنے کے صرف 15 منٹ بعد شاندار گول اسکور کیا۔ انہوں نے پنالٹی ایریا کے باہر ملنے والی گیند کو پاؤں پر دو مرتبہ اچھالنے کے بعد وہیں سے زبردست ہٹ لگائی جو سیدھی جال میں جا پہنچی۔ بیلنگھم کے اس شاندار گول پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین کے ساتھ ٹینس لیجنڈ رافیل نڈال اور ریال میڈرڈ کے حکام بھی حیران رہ گئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل