Wednesday, November 25, 2026
 

پشاور ہائیکورٹ نے درخواست گزار افغان طلبا کو ملک بدری سے روک دیا

 



پشاور ہائی کورٹ میں ایوب میڈیکل کالج کے افغان اسٹوڈنٹس ہاؤس جاب برخاستگی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دائر درخواستوں پر جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فرح جمشید نے سماعت کی، عدالت نے 8 افغان طالبہ کو ملک بدر کرنے سے روک دیا۔ درخواست گزار  نے کہا کہ ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کا طالبہ ہے، ہاؤس جاب مکمل نہ کرنے کی صورت میں 5 سال بھی ضائع ہو جائے گے، طالبہ کی ملک بدری کے فیصلہ سے ان کا مستقبل خراب ہو جائے گا۔ پی ایم ٹی سی نے افغان میڈیکل طلبہ کی ملک بدری کا 7 اکتوبر کو اعلامیہ جاری کیا ہے، اس سے قبل بھی پشاور ہائیکورٹ نے افغان طلبہ کو سٹے آڈر دیا ہوا ہے، عدالت نے درخواست گزار افغان سٹوڈنٹس کو ملک بدری سے روک دیا، عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل