Wednesday, November 25, 2026
 

مولانا فضل الرحمان کی نظر بندی پر جماعت اسلامی کا شدید ردعمل

 



جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی نظربندی پر جماعت اسلامی کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کو ریاستی حصار میں قید و نظر بند کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت اور مقتدر طبقات عاقبت نااندیشی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ نظام ہر محاذ پر عوام سے لڑ رہا ہے۔ لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ  ایسے اقدامات سے حکمران اپنے خلاف نفرتوں کے پہاڑ کھڑے کر رہے ہیں، اپوزیشن کی آواز کو محدود کرنا خود حکمرانوں کے لیے مفید نہیں ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل