Wednesday, November 25, 2026
 

رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچل کا کیس: ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

 



انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچل کر جاں بحق کرنے کے مقدمے میں ملزم ہاشم عباسی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی اور انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پراسیکیوٹر راجہ نوید نے ضمانت کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کردی، انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم کو پہلے ضمانت مل چکی ہے، وکیل صفائی نے استدعا کی اس لیے دوبارہ ضمانت دی جائے۔ پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ کیس میں 5 گواہوں نے ملزم کی شناخت کی ہے، وقوعے میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی گئی ہے، گاڑی سے ملزم کی رجسٹریشن بک کی کاپی بھی ملی، نوید برآمد رجسٹریشن بک کی کاپی ملزم کی دادی کے نام پر ہے، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملزم کی درخواست ضمانت پر دوبارہ فیصلے کا حکم دیا تھا

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل