Loading
خیبر پختونخوا کے شہریوں نے صوبے میں گورنرراج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی حمایت کردی۔
سوات، شانگلہ، بٹ خیلہ، کوہاٹ اور چترال کے شہریوں نے وفاقی حکومت کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم خیبرپختونخوا میں گورنرراج اور ایمرجنسی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
شہریوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اقدام سے دہشت گردی اور انتشارکا 13 سالہ دوراختتام کو پہنچا، ایک وزیراعلیٰ کو ہر وقت وفاق پر چڑھائی کی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کوایسی حکومت سے نجات ملی جس نے دہشت گردوں کی سرپرستی کی، پی ٹی آئی دور میں خیبرپختونخوا بدحال، مہنگائی اور بیرورگاری عروج پر پہنچ چکی تھی۔
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی حکومت کے کرپٹ رہنماؤں کا احتساب اور ان کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کی جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل