Loading
پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تبدیلیاں کیں اور اپنی بہترین کرکٹ کھیلی۔ صاحبزادہ فرحان اپنی کپتانی کی ذمہ داری سے محظوظ ہو رہے ہیں۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں شکست کے بعد ہیڈ کوچ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پاکستان گزشتہ ڈیڑھ سال سے ہر ٹی ٹونٹی سیریز جیت رہا ہے۔ پاکستان کی فتوحات میں گزشتہ کچھ عرصے سے مڈل آرڈر نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔
صاحبزداہ فرحان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان میں میں کھیل کو سمجھنے کی اچھی صلاحیت ہے اور ان کی کپتانی میں مزید نکھار آئے گا۔وہ کپتانی کی ذمہ داری سے محظوظ ہو رہے ہیں۔
آخری میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست پر ان کا کہنا تھا کہ تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ہماری باؤلنگ ویسی نہیں تھی جیسی ہونی چاہیے تھی۔ پاکستان کرکٹ ہمیشہ فاسٹ بولرز کی رفتار کے حوالے سے مشہور رہی ہے۔ شان ٹیٹ پاکستانی فاسٹ بولرز کے ساتھ کام کریں گے۔
ون ڈے انٹرنیشنل ٹرائی سیریز کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ نے گزشتہ کچھ عرصے میں بہتری دکھائی ہے۔ انگلینڈ نمبر ون ٹیم ہے، ٹرائی سیریز چیلنجنگ ہوگی
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل