Loading
بھارت میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف جاری احتجاج اب شادی کی تقریبات تک بھی پہنچ گیا ہے۔ حیدرآباد دکن میں ایک شادی کے استقبالیے کے دوران باراتیوں نے روایتی دف اور مرّفا بینڈ کی تھاپ پر احتجاج کرتے ہوئے انتخابی فہرستوں پر نظرِ ثانی کے عمل کو روکنے اور چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ غیر معمولی مظاہرہ شادی کی تقریب کے دوران کیا گیا، جہاں شرکا نے روایتی موسیقی کے ساتھ نعرے بلند کیے۔ اس احتجاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ویڈیو میں سماجی کارکن طلحہ صلاح کو بھی مظاہرین کی قیادت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
احتجاج میں شریک افراد نے انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرِ ثانی، جسے ایس آئی آر کہا جاتا ہے، پر اعتراض کرتے ہوئے اس عمل کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی دہرایا۔
MIM leader in Hyderabad protest against SIR and Gyanesh Kumar with Marfa band in a wedding.
pic.twitter.com/3ST4NZuatq
— Mukhalifeen E Majlis (@shh_ji20) October 12, 2026
بھارت میں ان دنوں اپوزیشن جماعتوں اور نوجوانوں کی قیادت میں کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے انتخابی عمل سے متعلق اعتراضات پر احتجاج جاری ہے۔ نئی دہلی میں جنتر منتر سمیت مختلف مقامات پر مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ اب ان احتجاجی سرگرمیوں کی بازگشت دوسرے شہروں میں بھی سنائی دے رہی ہے۔
حیدرآباد کی شادی میں ہونے والا مظاہرہ اس حوالے سے غیر معمولی رہا کہ باراتیوں نے خوشی کی تقریب کے دوران روایتی بینڈ کے ساتھ انتخابی مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ منظر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل