Wednesday, October 14, 2026
 

دستاویزات نہ ہونے پر لاہور میں 17 افغان باشندے زیر حراست

 



لاہور سے سترہ افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ کارروائی سرچ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی جس میں افغان باشندے دوران چیکنگ شناختی کوائف فراہم نہیں کرسکے۔ پولیس کے مطابق زیرحراست افغان باشندوں کو تھانہ فیکٹری ایریا منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان غیر قانونی مقیم افغان شہریوں سے تفتیش کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق کوائف کی جانچ پڑتال کے بعد غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل