Wednesday, October 14, 2026
 

فریال تالپور کا بابل خان جکھرانی کے گھر پولیس چھاپے کا نوٹس، آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب

 



سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور نے سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم بابل خان جکھرانی کی رہائش گاہ پر پولیس چھاپے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔ فریال تالپور نے واقعے کی مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر حقائق پر مبنی جامع رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال نہیں ہونا چاہیے اور کسی بھی شہری کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جاسکتی۔ معاملات کو قانون اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق حل کیا جائے اور ذاتی رنجشوں کو سیاست میں گھسیٹنے سے گریز کیا جائے۔ فریال تالپور نے مزید کہا کہ قانون کی بالادستی اور شہریوں کے احترام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے، واقعے کے تمام حقائق سامنے لائے جائیں تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل