Thursday, October 15, 2026
 

کراچی، مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

 



شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق سہراب گوٹھ میں پیڈسٹریل برج کے قریب ٹرک کی چھت سے گر کر 32 سالہ نیاز جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔ دوسری جانب سپر ہائی وے کے علاقے گل گوٹھ میں گھر کے اندر فائرنگ سے 45 سالہ مرتضیٰ زخمی ہوگیا۔ زخمی کو بھی عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل