Loading
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کے آخری اوور میں ایک انوکھا واقعہ دیکھنے میں آیا۔
حیدرآباد میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 24 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کردی۔
میچ کے آخری اوور میں بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے زخمی ہونے پر بھی تنازع کھڑا ہوگیا۔
248 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کو آخری اوور میں جیت کے لیے 35 رنز درکار تھے اور ایک وکٹ باقی تھی۔
ارشدیپ سنگھ کو کندھے کی انجری کے باعث بیٹنگ کرنے میں مشکل پیش آرہی تھی اور ایسے میں شمار جوزف کے مسلسل باؤنسرز میں سے ایک ارشدیپ کے بائیں کندھے پر لگی۔
کھیل ختم ہونے میں ابھی تین گیندیں باقی تھیں تاہم صورتحال کو دیکھتے ہوئے بھارتی کپتان شریاس ایئر نے بیٹرز کو واپس بلالیا اور یوں مقررہ اوورز پورے ہونے سے قبل ہی بھارتی اننگز کا اختتام ہوگیا۔
???? SHREYAS IYER DECLARES INDIA’S INNINGS WITH 3 BALLS LEFT AGAINST WEST INDIES! ????
Captain Shreyas Iyer made a rare decision in the 4th T20 against West Indies, declaring India’s innings with 3 balls still remaining.
Arshdeep Singh was struggling with a shoulder injury and… pic.twitter.com/h2shaYOrwR
— Central Cricket (@arshdeep3444) October 14, 2026
دوسری جانب شمار جوزف کی زخمی ارشدیپ کو خطرناک باؤنسرز کیے جانے پر سنیل گواسکر سمیت کئی سابق بھارتی کھلاڑیوں نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے کھیل کی روح کے منافی قرار دیا۔
واضح رہے کہ سیریز کا فیصلہ کن پانچواں ٹی ٹوئنٹی 17 اکتوبر کو بینگلور میں کھیلا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل