Loading
پشاور اسکول واقعے میں معصوم بچہ عماد زندگی کی بازی ہار گیا، جبکہ اس کی بہن معجزاتی طور پر محفوظ رہی۔
دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے کے واقعے میں ہونہار طالب علم عماد کے گھر پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ دوسری جماعت کا طابعلم عماد اسکول حادثے میں زندگی کی بازی ہار گیا۔
معصوم بچے عماد کی والدہ واقعے کے بعد سے غم سے نڈھال ہیں جب کہ والد کو بھی شدید صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صبح بچوں کو اسکول بھجوا کر کام پر گیا تھا، گھر سے فون آیا کہ اسکول کی چھت گری ہے۔
والد نے بتایا کہ عماد کی بہن تیسری جماعت کی طالبہ ملبے کے نیچے سے معجزانہ طور پر زندہ نکل آئی ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل