Thursday, October 15, 2026
 

حوثیوں کا مدینہ منورہ پر کروز میزائل حملہ، سعودی اتحادی فوج نے ناکام بنانے کا دعویٰ کردیا

 



سعودی قیادت میں یمن میں سرگرم اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فورسز نے مدینہ منورہ کے علاقے میں ایک کروز میزائل کو فضا میں روک کر تباہ کر دیا۔ اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق دفاعی فورسز نے میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی انٹرسیپٹ کرکے ناکارہ بنا دیا۔ تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ میزائل کہاں سے داغا گیا تھا، اس کا ممکنہ ہدف کیا تھا اور آیا اس واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان ہوا ہے۔ التحالف : اعتراض وتدمير صاروخ مجنح (كروز) بمنطقة المدينة المنورة. — المتحدث الرسمي باسم قوات التحالف (@CJFCSpox) October 15, 2026 میزائل حملے کی ذمہ داری بھی کسی فریق کی جانب سے قبول کیے جانے کی اطلاع نہیں ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے آنا باقی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل