Loading
اسکول کی چھت گرنے کے افسوس ناک اقعے کے بعد صوبائی حکومت نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، جبکہ اسکول کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پشاور کی دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے بچوں اور 2 خواتین ٹیچرز سمیت 33 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق دیر کالونی کے علاقے میں واقع الخیر اسکول سسٹم کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں متعدد بچے چھت تلے دب گئے، جن میں جاں بحق ہونے والوں کے علاوہ 50 سے زیادہ زخمی بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید نے کہا ہے کہ متاثرہ اسکول کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکول کی چھتیں خستہ بنائی گئی تھیں۔ اس افسوس ناک واقعے پر مقدمہ درج ہوگا۔ سی سی پی او کے مطابق اسکول تنگ گلیوں میں بنایا گیا تھا، جس کی وجہ سے ریسکیو میں مشکلات پیش آئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسکول میں 110 بچے زیر تعلیم تھے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق اسکول کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا، جس کی ایف آئی آر دفعہ 322 کے تحت درج ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل