Loading
بلوچستان کے ضلع چاغی کے دور افتادہ علاقے یک مچ میں نامعلوم مسلح افراد نے آج صبح تھانہ یک مچ پر حملہ کر کے بھاری دھماکا خیز مواد سے تھانے کی عمارت مکمل طور پر تباہ کر دی۔
تھانہ یک مچ کے ایس ایچ او کے مطابق آج صبح تقریباً ساڑھے چار بجے مسلح افراد نے تھانے کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے تھانے پر قبضہ کر کے دھماکا خیز مواد نصب کیا اور دھماکے سے عمارت کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔
واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کے دوران یک مچ بازار میں نصب متعدد سیکیورٹی کیمروں کو بھی فائرنگ کر کے تباہ کر دیا گیا۔
یک مچ تھانہ این-40 شاہراہ کوئٹہ تفتان تجارتی راستہ پر واقع ہے، جو ضلع چاغی کا ایک حساس اور دور دراز علاقہ ہے۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
چاغی میں گزشتہ مہینوں کے دوران بھی متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں سرکاری تنصیبات اور تجارتی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام نے علاقے میں سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا ہے جبکہ تحقیقات کے مزید نتائج کا انتظار ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل