Loading
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کو اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے میکنزم کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 31 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے، اس اضافے کے ساتھ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 396 روپے 96 پیسے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ روز 396 روپے 65 پیسے مقرر کی گئی تھی۔
پیٹرول کی قیمت میں گزشتہ روز اضافہ کیا گیا تھا تاہم آج 3 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 390 روپے 23 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ ایک روز قبل فی لیٹر 393 روپے 86 پیسے ہوگئی تھی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق 16 اکتوبر 2026 کے لیے ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل پلیٹس ریٹس، پریمیئم سمیت دیگر عالمی تبدیلیوں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل