Thursday, October 15, 2026
 

کراچی میں کمسن لڑکا نالے میں گر کر جاں بحق

 



شہر قائد کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن قائمخانی کالونی میں کمسن لڑکا نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ، علاقہ مکین اور ایدھی کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق غوطہ خوروں نے سخت جدوجہد کے بعد نالے میں گرنے والے کمسن لڑکے 4 سالہ بیمان ولد رحمت شاہ کی لاش کو تلاش کر کے باہر نکال لیا۔ جسے بعدازاں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ورثا اپنے گھر لے گئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل