Thursday, October 15, 2026
 

سعودی اتحاد نے حوثیوں کا کروز میزائل مار گرانے کی ویڈیو جاری کردی

 



سعودی قیادت میں قائم اتحادی فوج نے حوثی ملیشیا سے منسوب حملوں اور کروز میزائل کو فضا میں تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اتحادی فوج کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں حوثی ملیشیا کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ، نجران انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جازان میں کنگ عبداللہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کے حملے کی ویڈیو دکھائیں۔ المتحدث الرسمي باسم قوات التحالف: مشاهد لاعتراض وتدمير صاروخ كروز.#واس pic.twitter.com/1SGDXoX2AD — واس العام (@SPAregions) October 15, 2026 سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے حوثیوں کے ایک کروز میزائل کو بھی فضا میں روک کر تباہ کرنے کی ویڈیو بھی دکھائی۔ اتحادی فوج نے ان حملوں کی ذمہ داری حوثی ملیشیا سے منسوب کی ہے تاہم فراہم کردہ معلومات میں حملوں کے وقت، ممکنہ جانی و مالی نقصان اور میزائل کو روکنے کی کارروائی کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ المتحدث الرسمي باسم قوات التحالف: مشاهد من اعتداءات ميليشيا الحوثي الإرهابية على (مطار أبها الدولي - مطار نجران الدولي - مطار الملك عبدالله الدولي بجازان) التي تم عرضها في المؤتمر الصحفي اليوم.#واس pic.twitter.com/lSk9InOHKh — واس العام (@SPAregions) October 15, 2026 یاد رہے کہ حوثیوں کے سعودی عرب کے ایئرپورٹس پر حملے میں پائلٹ سمیت 13 افراد جاں بحق اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ حوثیوں کے میزائل کو فضا میں تباہ کرنے سے اس کے ٹکڑے لگنے سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل