Friday, October 16, 2026
 

کراچی، سائٹ ایریا میں گودام میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں طلب

 



شہر قائد کے سائٹ ایریا میں سیمنز چورنگی کے قریب گودام میں آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں طلب کرلی گئیں۔ ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق گودام میں لگنے والی آگ بجھانے کے لیے ابتدائی طور پر 2 گاڑیاں روانہ کی گئی تھیں۔ تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید گاڑیاں طلب کرلی گئیں جس کے بعد آپریشن میں مصروف گاڑیوں کی تعداد 5 ہوگئی۔ فائر آفیسر عارف منصوری کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل