Friday, October 16, 2026
 

کراچی، شہید ملت روڈ پر کار، رکشا اور موٹرسائیکل میں تصادم، رکشہ ڈرائیور جاں بحق

 



شہر قائد میں شہید ملت روڈ پر ہل پارک کے قریب کار، رکشہ اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں رکشا ڈرائیور جاں بحق جبکہ موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق رکشہ ڈرائیور کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام کے مطابق زخمی موٹرسائیکل سوار کی شناخت فرقان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ جاں بحق رکشہ ڈرائیور کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل