Friday, October 16, 2026
 

حکومت نے 3 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی

 



حکومت نے اگلے تین روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔ پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے طے کردہ میکنزم کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 93 پیسے کمی کردی ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 386 روپے 30 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے اور اگلے تین روز کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 396 روپے 96 پیسے برقرار رہے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق 17 اکتوبر 2026 سے 19 اکتوبر 2026 تک تین روز کے لیے ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قیمت میں تبدیلی پلیٹس ریٹس اور پریمیئم سمیت عالمی ایونٹس کے تحت کی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل