Saturday, October 17, 2026
 

ماہنور علی آل اسٹار جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں

 



پاکستان کی ماہنور علی مائلو آل اسٹار جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والی ماہ نور علی نے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں 3 سیڈ  شیہان یانگ کو 0-3 سے ہرا کر ٹائٹل پر نظریں مرکوز کردیں۔ ماہ نور علی کا اتوار کو فائنل میں ہانگ کانگ کی ہاؤ چنگ چیو سے مقابلہ ہوگا۔ ماہ نور علی نے دنیا کی پہلی ڈائمنڈ کیٹیگری جونیئر اوپن چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں بھارت کی سیڈ 5 دیویانشی جین کو اپ سیٹ  شکست دی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل