Loading
کراچی کے علاقے لیاری میں گینگسٹرز کی دوبارہ انٹری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جہاں گینگ وار کمانڈر کے بیٹے کے وحشیانہ اقدام کا پتا چلا ہے۔
لیاری میں ایک نوجوان کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی موبائل ویڈیو ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی ہے۔ موبائل ویڈیو میں نوجوان کو برہنہ کر کے رسیوں سے باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کے مطابق تشدد کرنے والے شخص نے پہلے چمڑے کی بیلٹ سے نوجوان کو زدوکوب کیا اور بعد ازاں رسیوں سے جکڑے ہوئے اسی نوجوان کو ڈنڈے سے بھی بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
موبائل ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ نوجوان کی گردن، پاؤں اور بازو کو مضبوطی سے رسیوں سے باندھا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق نوجوان کو برہنہ کر کے اس کے ساتھ انسانیت سوز سلوک اور تشدد کرنے والا شخص مبینہ طور پر بدنام زمانہ گینگ وار کمانڈر بابا لاڈلہ کا بیٹا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل