Saturday, October 17, 2026
 

امید ہے مولانا فضل الرحمن دہشتگردی کیخلاف قومی کوششوں کا ساتھ دیں گے، طارق فضل چوہدری

 



وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ امید ہے مولانا فضل الرحمن دہشتگردی کیخلاف قومی کوششوں کا ساتھ دیں گے۔ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کو معدنی وسائل پر قبضے سے جوڑنا انتہائی افسوسناک ہے۔ دہشت گردی جیسے سنگین قومی مسئلے کو سیاسی الزامات کی نذر کرنے کے بجائے اس کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ  وفاقی حکومت کی اصل ترجیح عوام کا تحفظ اور خیبر پختونخوا میں امن کا قیام ہے۔ طرق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن ایک سینئر سیاستدان ہیں اور وہ خود بھی دہشت گردی کے نقصانات سے واقف ہیں، اس لیے ان سے توقع ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جاری قومی کوششوں کا پورا ساتھ دیں گے۔ https://x.com/DrTariqFazal/status/2111403061554077748?s=20 انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں 13 سال حکومت کرنے والی تحریک انصاف کو اپنی کارکردگی اور صوبے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کا جواب دینا ہوگا کیونکہ عوام کو امن، تحفظ اور ترقی چاہیے، سیاسی تنازعات نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے افسران اور جوان وطن کے امن کے لیے مسلسل اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، لہٰذا ایسے وقت میں سیاسی الزام تراشی کے بجائے قومی اتحاد اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل