Loading
شہر قائد میں سپرہائی وے ٹول پلازہ سروس روڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی راہگیر تھا جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی اور اس کی عمر 40 سال ہے جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
ڈیفنس کے علاقے فیز 7 عائشہ مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے ڈمپر کی ٹکر سے پیش آیا ہے جبکہ فوری طور پر زخمی شخص کی شناخت نہیں ہو سکی جس کی عمر 30 سال بتائی جاتی ہے ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل