Sunday, October 18, 2026
 

کراچی، نامعلوم سمت کی گولیاں لگنے سے کمسن بچی سمیت 2 افراد زخمی

 



شہر قائد میں نامعلوم سمت سے چلنے والی گولیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے کمسن بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق محمود آباد کے علاقے 2 نمبر میں گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی 5 سالہ دعا زہرہ زخمی ہوگئی جسے کمر پر گولی لگی تھی۔ جبکہ شارع نور جہاں کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک یو پہاڑ گنج کے قریب گھر میں گولی لگنے سے 42 سالہ پرویز نامی شخص زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ چھیپا خکام کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی ٹانگ میں لگنے سے پیش آیا ہے جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل