Loading
مسلح ڈاکوؤں نے گاڑی چھیننے کے بعد تعاقب کرنے پر معروف صنعت کار حاجی اشرف قادری کے جواں سال بیٹے ریحان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول ریحان کی قیمتی گاڑی چناب کلب کے باہر پارک تھی، جہاں سے مسلح ملزمان گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔ گاڑی چھینے جانے کے بعد ریحان نے ٹریکر کی مدد سے اپنی گاڑی کا تعاقب شروع کردیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے میں ریحان اپنی چھینی گئی گاڑی کے قریب پہنچا تو مسلح ڈاکوؤں نے اس پر فائرنگ کردی۔ گولی گردن میں لگنے سے ریحان موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔
ریحان معروف جمسا گروپ کے مالک حاجی اشرف قادری کا بیٹا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش اور واردات کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل