Loading
پاکستان "ڈیجیٹل اینڈ اے آئی کمپیکٹ”پر دستخط کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بننے جا رہا ہے۔وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اہم سرکاری دورے پر جنوبی کوریا روانہ ہو گئیں۔
وزارت آئی ٹی و ٹیلی کیمونیکیشن کی جانب سے اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق شزا فاطمہ خواجہ جنوبی کوریا میں "گلوبل اے آئی اینڈ ڈیجیٹل سمٹ 2026” میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی،وفاقی وزیر آئی ٹی سمٹ کے دوران "اے آئی اینڈ ڈیجیٹل منسٹریل میٹنگ” میں شرکت کریں گی۔اجلاس کے دوران پاکستان میں مصنوعی ذہانت (AI) اور ڈیجیٹل شمولیت پر ترجیحی گفتگو کی جائے گی۔
اپنے دورہ کے دوران وفاقی وزیر کی گوگل کے وائس پریذیڈنٹ ولسن ایل وائٹ سے اہم دوطرفہ ملاقات ہوگی۔وفاقی وزیر "ڈیجیٹل اینڈ اے آئی کمپیکٹ” سیشن میں پاکستان کا مستقبل کا لائحہ عمل پیش کریں گی۔
مزید برآں شزا فاطمہ خواجہ کی ورلڈ بینک کے نائب صدر أوسمان ديون سے بھی دوطرفہ ملاقات طے کر لی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر عالمی سطح پر انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل سہولیات کی یکساں فراہمی کے حوالہ سے معقدہ اہم اجلاسوں میں اظہارِ خیال کریں گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل