Sunday, October 18, 2026
 

ٹو ایئرویز طیارہ حادثہ: بلیک باکس اور کاک پٹ کریو کی تلاش کے لیے بیرون ملک ماہرین سے رابطوں کا آغاز

 



حکومت پاکستان نے ٹو ایئرویز طیارے کے بلیک باکس، طیارے کے ملبے اور کاک پٹ کریو کی تلاش کے لیے بیرون ملک ماہرین سے رابطوں کا آغازکردیا۔ بلیک باکس اور طیارے کے دیگر ملبے کی تلاش کے لیے ڈیپ سی سالویج سرچ آپریشن کیا جائے گا، غیرملکی ماہرین سمندر کی تہہ میں تلاش کے لیے جدید ترین آلات استعمال کریں گے۔ سرچ آپریشن میں ملٹی بیم ایکو ساؤنڈر اور ہائی ڈیفینیشن کیمروں سے لیس ریموٹلی آپریٹڈ وہیکل استعمال ہونگی، آپریشن کے دوران ٹوڈ پنگر لوکیٹر، میگنیٹومیٹر اور ڈیپ سی سالویج شپ سمیت جدید آلات بھی استعمال کیے جائیں گے۔ طیارے کی تلاش پر آنے والے اخراجات کا 50 فیصد کارگو طیارے کی مالک کمپنی برداشت کرے گی، کارگو طیارے میں 60 فیصد تک حصص رکھنے والے راجہ طارق کو حکومتی فیصلے سے آگاہ کردیا گیا۔ حادثے کے ایک ماہ بعد طیارے کے بلیک باکس کے ٹرانسمیٹر بیکن نے سگنل بھیجنا بند کردیا تھا، پاک بحریہ نے خصوصی آلات اور سائیڈ اسکین سونار کی مدد سے سمندر کی تہہ میں بلیک باکس کے ممکنہ مقام کی نشاندہی کی تھی۔ ذرائع نے کہا کہ پاکستان نیوی نے صوتی لہریں (ساؤنڈ ویوز) بھیج کر 3 ہزار میٹر گہرے سمندر میں بلیک باکس کا سراغ لگایا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل