Monday, October 19, 2026
 

رجب بٹ نے عبدالستار ایدھی کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کر دی

 



معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے پاکستان کے عظیم سماجی کارکن عبدالستار ایدھی صاحب کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کر دی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں رجب بٹ سے سوال کیا گیا کہ وہ کس مشہور شخصیت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہیں گے؟ رجب بٹ نے پہلے مذاق میں کہا کہ وہ اپنی ہی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنا چاہیں گے کیونکہ ان کی زندگی بھی کافی دلچسپ ہے۔ https://www.youtube.com/watch?v=uOJyMoZt3Q0&t=3195s بعدازاں انہوں نے عبدالستار ایدھی کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے بے حد محبت کرتے ہیں اور ان کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، بشرطیکہ ناظرین انہیں اس کردار میں قبول کریں۔ تاہم ان کی اس خواہش پر صارفین نے شدید تنقید کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ پہلے خود کو دیکھیں، یہ کردار آپ پر مناسب نہیں لگے گا، جبکہ دوسرے نے کہا کہ آپ اپنے بچے کا خیال نہیں رکھتے اور اتنے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی شخصیت کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل