Monday, October 19, 2026
 

عظمی بخاری کی صاحبزادی ودیعت فاطمہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

 



پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی صاحبزادی ودیعت فاطمہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ ودیعت فاطمہ کا نکاح بیرسٹر سید موسیٰ رضا کے ساتھ ہوا جس میں سیاسی و سرکاری شخصیات نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے دولہا کا تعارف کرایا۔ نکاح کی تقریب میں صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ، معاون خصوصی سلمیٰ بٹ اور پارلیمانی سیکریٹری شازیہ رضوان بھی شریک ہوئیں۔ تقریب میں شریک مہمانوں نے نئے شادی شدہ جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل