Loading
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے عوام راج پارٹی کے سربراہ اور معروف سابق ٹی وی اینکر اقرار الحسن کو ریاست مخالف مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے مقدمے میں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو عوام راج پارٹی کے سربراہ ملزم اقرار الحسن کیخلاف ریاست مخالف مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
سائبر کرائم نے ملزم اقرار الحسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ گلریز میمن کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزم اقرار الحسن کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے این سی سی آئی اے سے 14 روز میں چالان طلب کرلیا۔ وکیل صفائی نے اقرار الحسن کی درخواست ضمانت بھی دائر کردی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل