Monday, October 19, 2026
 

پرانے سوئیٹر کو نئے جیسا بنانے کے 3 آسان گھریلو طریقے

 



سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی گرم کپڑوں کا استعمال بڑھ جاتا ہے لیکن اکثر الماری سے نکالے گئے سوئیٹر پر چھوٹے چھوٹے روئیں اور گولے بن جاتے ہیں جن کی وجہ سے وہ پرانے اور بے رونق دکھائی دینے لگتے ہیں۔ سوئیٹر پر بننے والے ان روؤں کو پِلنگ کہا جاتا ہے جو کپڑے کے ریشوں میں رگڑ پیدا ہونے سے بنتے ہیں۔ اگر آپ کے پسندیدہ سوئیٹر پر بھی روئیں آگئے ہیں تو چند آسان گھریلو طریقوں کی مدد سے انہیں صاف کر کے سوئیٹر کی ظاہری حالت بہتر بنائی جا سکتی ہے۔ الیکٹرک شیونگ مشین کا استعمال سب سے پہلے سوئیٹر کو کسی ہموار سطح پر پھیلا دیں اور اس کی شکنیں دور کر لیں۔ اب الیکٹرک شیونگ مشین یا کپڑوں کے روئیں صاف کرنے والی مخصوص مشین کو ہلکے ہاتھ سے سوئیٹر پر چلائیں۔ مشین کو آہستگی سے استعمال کریں تاکہ روئیں صاف ہو جائیں اور کپڑے کے دھاگوں کو نقصان نہ پہنچے۔ ریزر سے روئیں صاف کریں سوئیٹر کے روئیں صاف کرنے کے لیے ریزر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، تاہم اس طریقے میں خاص احتیاط ضروری ہے۔ سوئیٹر کو ہموار سطح پر رکھیں اور ریزر کو بہت ہلکے ہاتھ سے ایک سمت میں چلائیں۔ چپکنے والی ٹیپ کا استعمال اگر سوئیٹر پر ڈھیلے روئیں یا باریک ریشے موجود ہیں تو انہیں صاف کرنے کے لیے چپکنے والی ٹیپ استعمال کی جا سکتی ہے۔ ٹیپ کا چھوٹا ٹکڑا کاٹ کر اس کا چپکنے والا حصہ سوئیٹر پر ہلکے سے لگائیں اور پھر آہستگی سے ہٹا لیں۔ سوئیٹر کو خراب ہونے سے کیسے بچائیں؟ روئیں صاف کرنے سے پہلے کسی چھپی ہوئی جگہ پر طریقہ آزما لیں۔ نرم اون، کشمیری یا نازک بُنائی والے سوئیٹر کے لیے مخصوص فیبرک شیور یا سویٹر کومب زیادہ مناسب رہتا ہے۔ اس کے علاوہ سوئیٹر کو الٹا کر کے دھونے اور زیادہ رگڑ سے بچانے سے نئے روئیں بننے کے امکانات کم کیے جا سکتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل