Loading
پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے جاری احتجاج کے معاملے پر حکومتی ٹیموں کے ساتھ مذاکرات کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان آئندہ 2 روز میں ملاقات کا امکان ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے درمیان بھی ملاقات رواں ہفتے متوقع ہے، جس میں پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے حوالے سے معاملات پر بات ہوگی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے واضح ریلیف نہ دینے کی صورت میں جماعت اسلامی نے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق یہ طے پایا گیا ہے کہ وزیر اعظم اور حافظ نعیم کی ملاقات میں واضح ریلیف نہ ملا تو لانگ مارچ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق دوبارہ لانگ مارچ کا فیصلہ جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت کے اجلاس میں کیاگیا ہے۔ لانگ مارچ اکتوبر کے آخری ہفتے یا نومبر کے پہلےہفتے میں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھوس اورواضح ریلیف ملنے کی صورت میں ہی حکومت سے مزید بات چیت ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل