Wednesday, October 21, 2026
 

کراچی، لوٹ مار کرکے فرار ہونے والے ڈاکوؤں پر شہری نے گاڑی چڑھا دی، ایک ہلاک، دوسرا زخمی

 



شہر قائد میں راشد منہاس روڈ پر یو بی ایل کمپلیکس کے قریب کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا کار سوار نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں مبینہ ڈاکو لوٹ مار کرکے فرار ہو رہے تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پولیس نے لاش اور زخمی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، کار ڈرائیور اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد بھی جمع کیے جا رہے ہیں تاکہ واقعے کی اصل صورت حال معلوم کی جاسکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل