Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مڈٹرم انتخابات سے چند ہفتے قبل عوامی حمایت میں مزید کمی کا سامنا ہے تازہ سروے میں ان کی مجموعی کارکردگی پر عدم اطمینان دونوں صدارتی ادوار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
رائٹرز اور اپسوس کے سروے کے مطابق 66 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کی صدارت پر عدم اطمینان ظاہر کیا، جبکہ صرف 31 فیصد نے ان کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔
سروے میں ووٹنگ سے متعلق سوال پر 47 فیصد افراد نے ڈیموکریٹک پارٹی، جبکہ 35 فیصد نے ریپبلکن پارٹی کو ووٹ دینے کی حمایت کی۔
معاشی معاملات بھی ٹرمپ کے لیے مشکلات بڑھا رہے ہیں، جہاں 68 فیصد امریکیوں نے ان کی معاشی پالیسیوں پر ناخوشی کا اظہار کیا۔
سروے میں 40 فیصد افراد نے معیشت سے متعلق معاملات میں ریپبلکنز کے مقابلے میں ڈیموکریٹس پر زیادہ اعتماد ظاہر کیا۔
سروے کے مطابق ایران پر امریکی فوجی حملے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے بھی ٹرمپ کی عوامی مقبولیت کو متاثر کیا ہے۔ مڈٹرم انتخابات سے قبل حمایت میں یہ کمی ریپبلکنز کے لیے سیاسی چیلنج بن سکتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل