Loading
کمشنر پشاور نے جمیل چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا تعمیراتی کام تیز کرنے اور منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کمشنر پشاور نے کہا کہ جمیل انڈر پاس منصوبے پر تعمیراتی کام تیز رفتاری سے جاری ہے جس کا افتتاح 15 نومبر تک کیا جائے گا۔
کمشنر پشاور نے کہا کہ عوام کو آمدورفت میں کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو تعمیراتی کام تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے، منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے تعمیراتی مقام پر تین شفٹوں میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
کمشنر پشاور نے مزید کہا کہ جمیل چوک انڈر پاس کی بروقت تکمیل اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل