Wednesday, October 21, 2026
 

حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان

 



حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافہ کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگر) نے حکومت کے طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔ حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 71 پیسے کمی کر دی ہے اور پیٹرول کی نئی قیمت 379 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر کردی ہے۔ اوگرا نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا تھا اور قیمت 382 روپے دو پیسے کردی تھی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے اور نئی قیمت 390 روپے 11 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت 389 روپے 80 پیسے مقرر کی گئی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 22 اکتوبر 2026 کے لیے ہوگا۔ وزارت پیٹرولیم نے اعلامیے میں بتایا کہ عالمی حالات، پلاٹس ریٹس اور دیگر اخراجات کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل