Loading
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے نیوزی لینڈ کے آئندہ دورے کے لیے ٹیم میں منتخب نہ ہونے کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی امید کا اظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مکمل فٹ ہیں، اچھی ردھم میں بولنگ کر رہے ہیں اور اب بھی اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
بنگال اور سروسز کے درمیان رانجی ٹرافی میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد شامی نے کہا کہ انہیں امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، کیونکہ کسی بھی شعبے میں کامیابی کے لیے ہدف کا تعین اور اسے حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھنا ضروری ہے۔
شامی کا کہنا تھا کہ وہ امید کیوں چھوڑیں۔ امید ہمیشہ برقرار رہنی چاہیے۔ کسی بھی شعبے میں انسان کو امید نہیں چھوڑنی چاہیے بلکہ ہمیشہ ایک ہدف سامنے رکھنا چاہیے۔ اگر وہ رانجی ٹرافی کھیل رہے ہیں تو اس کا مقصد بھی اپنی ریاست کے لیے ٹائٹل جیتنا ہے۔ اہداف ہمیشہ ہونے چاہییں اور وہ اس بات سے انکار نہیں کرتے کہ ان کا بھی یہی ہدف ہے۔
محمد شامی نے آخری مرتبہ مارچ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ اس ٹورنامنٹ میں انہوں نے ورون چکرورتی کے ساتھ مشترکہ طور پر بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ دونوں بولرز نے نو، نو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے شامی ڈومیسٹک کرکٹ کے تینوں فارمیٹس اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیلتے رہے ہیں لیکن انہیں اب تک بھارتی قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ نہیں مل سکی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل