Loading
شہر قائد کے علاقے نیوکراچی خمیسہ گوٹھ میں پراسرار فائرنگ کے نتیجے میں دو کم سن بھائی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے بچوں کی شناخت 7 سالہ ریحان اور 4 سالہ شیان کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں زخمی بچے آپس میں بھائی ہیں۔
واقعے کی نوعیت تاحال واضح نہیں ہوسکی جبکہ فائرنگ کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل