Loading
چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 21 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دفاعی تعاون مضبوط بنانے، ادارہ جاتی روابط بڑھانے اور پیشہ ورانہ تبادلوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے اور تعمیری روابط کے ذریعے خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل