Loading
لاہور سیالکوٹ موٹروے پر مریدکے نارووال انٹرچینج کے قریب ایلیٹ پولیس کی گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل شہید جبکہ 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایلیٹ فورس کے اہلکار کرکٹ میچ کی خصوصی ڈیوٹی کے سلسلے میں جہلم سے لاہور جا رہے تھے کہ گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا۔
حادثے میں کانسٹیبل اصغر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 اہلکار شدید اور 2 معمولی زخمی ہوئے۔
اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور تمام زخمی اہلکاروں کو ٹی ایچ کیو اسپتال مریدکے منتقل کردیا۔ سیکٹر کمانڈر ایس پی ندیم اشرف وڑائچ نے جائے حادثہ پر امدادی آپریشن کی نگرانی کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل