Loading
قدرتی وسائل اوروفاق کے فنڈزکے باوجود خیبرپختونخوا کودانستہ ترقی سے محروم رکھنے والی پی ٹی آئی حکومت کوشہریوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
خیبر پختونخوا کےعوام نے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 13 سالہ دور حکومت کے باوجود خیبر پختونخوا میں صنعتی ترقی کا فقدان ہے اور ہر طرف بدامنی کی لہر ہے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی ناقص پالیسیوں کے سبب صوبے میں موجود قدرتی وسائل سے کوئی فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صنعتوں کی تباہی، کاروباری بحران،بدامنی اوربدحالی پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔
شہریوں کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے ظالمانہ ٹیکسوں اورسنگین لاپروائی کی وجہ سےعوام اپنی چلتی صنعتیں بھی بند کرنے پرمجبور ہوئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل