Loading
بلوچستان اور تھرپارکر کی جانب سے آنے والی گرم اور خشک ہواؤں کے اثرات کے باعث شہر میں گرمی کی شدت برقراررہی، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوامیں نمی کا تناسب کم ہونے کے باعث ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔
جمعرات کو دن بھر شہر میں بلوچستان کے پہاڑی اور دیہی سندھ کے صحرائی علاقوں سے آنے والی گرم ہواؤں کے تھپیڑے چلتے رہے، نمی کا تناسب 22 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق شہر میں دن کے پہلے پہر شمال مشرقی اور شمال مغربی سمت سے گرم اورخشک ہوائیں چلنے کا امکان ہےتاہم شام کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں فعال ہوسکتی ہیں،جس سے موسم میں دن کےمقابلے میں قدرےبہتری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کو بھی شہر میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے،اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
جمعرات کو دیہی سندھ کے اضلاع بھی گرمی کی لپیٹ میں رہے،سب سے زیادہ گرمی مٹھی میں ریکارڈ ہوئی،جہاں کا پارہ 41.5ڈگری تک بڑھا جبکہ ٹھٹھہ کا درجہ حرارت 40.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل