Loading
درگئی میں دو فریقین کے درمیان اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
علاقہ شہید آباد میں فریقین سراج الحق ولد شمس الحق مرحوم ساکن درگئی اور اسد علی ولد حسن گل، ابراہیم اور ولید پسران جاسم گل ساکنان درگئی کے درمیان اراضی کے تنازعہ پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں فریق اول سے اسد علی ولد حسن گل، ابراہیم اور ولید پسران جاسم گل ساکنان درگئی جبکہ دوسرے فریق سے سراج الحق ولد شمس الحق مرحوم ساکن درگئی موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے چاروں جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کاروائی کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال درگئی منتقل کیں۔ جاں بحق افراد میں ولید اور ابراہیم پسران جاسم گل سگے بھائی جبکہ اسد علی ولد حسن گل ان کا چچا زاد بھائی تھا۔
درگئی لیویز نے تفتیش شروع کر کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل