Loading
وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کیلیے 160 ارب روپے فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے دورہ پشاور کے دوران قبائلی جرگے سے خطاب کیا جس میں صوبے بھر کے قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 160 ارب روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے وسائل کا ایک ایک پیسہ ترقی اور خوشحالی پر خرچ کیا جائے گا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، صوبے میں سکیورٹی مزید مؤثر بنانے، سیف سٹی منصوبوں کی تکمیل اور محکمہ انسداد دہشت گردی کو مضبوط بنانے کے لیے وفاق تمام ضروری وسائل فراہم کرے گا۔
وزیراعظم نے قبائلی کونسل کو بااختیار بنانے اور ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں فوری دور کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا، اعلیٰ عسکری قیادت اور متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل