Thursday, October 22, 2026
 

ہوئی اڈّوں پر حملے؛ امریکا نے کویت میں قونصلر خدمات معطل کردیں

 



کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد امریکی سفارت خانے نے تمام قونصلر خدمات معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سفارت خانے کے اعلان میں قونصلر خدمات کی بحالی کے لیے کوئی حتمی وقت نہیں بتایا گیا۔ مسافروں اور امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل متعلقہ حکام سے تازہ ترین صورت حال معلوم کریں۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کویت میں حملوں اور کشیدگی کے پیش نظر سفارتی مشن حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سفارت خانے نے مسافروں کو احتیاط برتنے اور ہوائی اڈے کی سہولتوں کی صورت حال سے متعلق مقامی حکام اور ہوائی اڈے کے ذمہ داران کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سفارت خانے نے کویت میں موجود امریکی شہریوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ چوکس رہیں، مقامی حکام کی ہدایات اور شہری دفاع کے سائرن یا انتباہات پر عمل کریں اور سفارت خانے کی تازہ سکیورٹی ہدایات سے باخبر رہیں۔ واضح رہے کہ کویت کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ ملک کا اہم فضائی دروازہ ہے جہاں سرگرمیوں میں خلل پڑنے سے مسافروں اور فضائی کمپنیوں کے معمولات متاثر ہوسکتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل