Thursday, October 22, 2026
 

سہ ملکی ون ڈے سیریز: انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے کئی ریکارڈ توڑ دیے

 



سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے کئی ریکارڈ توڑ دیے۔ سیریز کے تیسرے میچ میں  ہیری بروک نے سری لنکا کے خلاف صرف 116 گیندوں پر ڈبل سنچری بنا کر ون ڈے انٹرنیشنل کی تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے بھارت کے شبمن گل کا ریکارڈ توڑا، جنہوں نے 30 ستمبر 2026 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 117 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔ ہیری بروک نے 75 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور اگلی 39 گیندوں پر ڈبل سنچری بنا ڈالی۔ ان کی اننگز میں 21 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے۔ انگلش کپتان ون ڈے کرکٹ میں انگلینڈ کی جانب سے سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے بلے باز بھی بن گئے۔ انہوں نے بین اسٹوکس کا 182 رنز کا ریکارڈ توڑا دیا۔  اس کے علاوہ وہ پاکستان کی سرزمین پر ون ڈے کی سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بیٹر بن گئے جس کے لیے انہوں نے جنوبی افریقا کے گیری کرسٹن کا 188 رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ بروک ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے انگلینڈ کے پہلے کپتان بھی بن گئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل